پاکستان بھر میں عاشورہ کے جلوس آج نکالے جائیں گے


پاکستان بھر میں عاشورہ کے جلوس آج نکالے جائیں گے

ملک بھر میں نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور اُن کے اصحاب با وفا کی لازوال قربانی کی یاد میں عاشورہ محرم کے جلوس آج نکالے جائیں گے۔

جگہ جگہ تعزیے اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوں گے جو اپنے روایتی راستوں سے گزریں گے۔ شہر شہر سبیلیں لگ گئیں، مجالس کے شرکاء کو نیاز امام دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں نو محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، کئی شہروں میں موبائل فون سروس بھی بند رہی۔ کراچی میں جدید کیمروں سے چہروں کی شناخت، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پڑھنے والے کیمروں کا بھی استعمال کیا گیا۔

پولیس اور رینجرز کے 10 ہزار سے زائد اہلکار اور بلند عمارتوں پر نشانہ باز بھی تعینات رہے جبکہ موبائل فون سروس جزوی معطل اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری بھی بند رہی۔

دوسری جانب لاہور میں مرکزی جلوسوں کے روٹ پر موبائل فون سروس معطل رہی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری