اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیرمیں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ


اقوام متحدہ کا مقبوضہ کشمیرمیں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں اجتماعی قبروں کی تحقیقات کرے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اقوام متحدہ نے مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں  پر شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے بھارت سے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ہیومن رائٹس کمیشن کو دوبارہ کام شروع کرنے کی اجازت دی جائے، اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن کو دوبارہ بحال کیا جائے تاکہ جبری طور پر گمشدہ ہونے والے افراد سے متعلق حقائق معلوم کئے جا سکیں۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی ایسوسی ایشن آف پیرنٹس آف ڈس ایپیرڈ پرسنز نامی تنظیم  کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کے دور میں اب تک 8 ہزار کشمیریوں کی جبری گمشدگیاں ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ نے یکم جولائی کو مودی حکومت کو ایک خط تحریر کیا تھا جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

بھارت نے ابھی تک اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دی ہے، یہ کمیشن کشمیریوں سے ملاقات کر کے اصل حقائق جاننا چاہتا ہے لیکن مودی حکومت اجازت دینے سے مسلسل انکار کر رہی ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری