کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، شبلی فراز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہکراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، کراچی کے مسائل پورے ملک کےمسائل ہیں،
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔
سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔