گلگت بلتستان: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیے


گلگت بلتستان: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹس جاری کردیے

نارووال: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گلگت-بلتستان (جی بی) میں 16 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے 18 امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلی حافظ حفیظ الرحمٰن جی بی حلقہ نمبر 2 (سی این 2) سے امیدوار ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعلٰی نے گزشتہ 5 سالوں میں جی بی کو مثالی قیادت فراہم کی اور ریکارڈ ترقیاتی کام انجام دیے۔

احسن اقبال نے بتایا کہ ذوالفقار علی (سی این 3)، انجینئر عارف حسین (سی این ۔4)، سجاد حسین (سی این 5)، ریحان شاہ (سی این ۔6)، حاجی اکبر (سی این ۔7)، ایڈووکیٹ غلام حسین (سی این 10)، انجینئر شبیر حسین (سی این 11)، محمد طاہر (سی این 12)، رانا فرمان علی (سی این 13)، عبدالوحید واجد (سی این 15)، انجینئر محمد انور (سی این 16)، عالم (سی این 17)، عاطف سلمان (سی این 19)، رضا الحق (سی این 21)، غلام حسین (سی این 23) اور انجینئر منظور حسین (سی این 24) سے امیدوار ہوں گے۔

سی این 18 اور سی این 22 کو کھلا چھوڑ دیا گیا ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری