گلگت بلتستان ایک سینئر اور تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا


گلگت بلتستان ایک سینئر اور تجربہ کار سیاستدان سے محروم ہوگیا

گلگت بلتستان کے سینئر اور تجربہ کار سیاستدان کرونا سے انتقال کر گئے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، پاکستان تحریک انصاف کے گلگت بلتستان چیپٹر کے صدر اور تجربہ کار سیاستدان سید جعفر شاہ 75 سال کی عمر میں اسلام آباد کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سید جعفر شاہ گزشتہ ماہ کورونا سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد انہیں وفاقی دارالحکومت میں ایک نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

ذرائع کا کہناہے کہ گزشتہ دو روز سے ان کی حالت بگڑتی ہی جارہی تھی کیونکہ کورونا کی وجہ سے ان کا دل اور پھیپھڑے متاثر ہوئے تھے ۔ان کا کہناتھا کہ جعفر شاہ اس سے قبل ماضی میں کینسر کو بھی شکست دے چکے تھے ۔

ایڈووکیٹ جنرل کنونشن سینٹرمیں سیاسی اجتماع میں بیٹھے رہے عدالت میں پیش نہ ہوئے، سپریم کورٹ کاایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے پیش نہ ہونے پر اظہار برہمی

اہل خانہ کا کہناتھا کہ ان کی میت کو اسلام آباد سے آج گلگت منتقل کیا جائے گا جہاں جلال آباد میں واقع ان کے آبائی قبرستان میں تدفین کی جائے گی ،سید جعفر شاہ نے سوگواران میں بیوہ ، دو بیٹوں اور دو بیٹیوں کو چھوڑا ہے ۔

سید جعفر شاہ تین مرتبہ ناردرن ایریاز کونسل کے کے ممبر منتخب ہوئے تھے ، انہوں نے 80 کی دہائی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور وہ 2005 سے 2012 تک صدر کے عہدے پر فائز رہے جبکہ وہ 2012 سے 2016 تک گلگت بلتستان سپریم ایپلٹ کورٹ کے بطور جج بھی خدمات سرانجام دیتے رہے ۔

بطور جج ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور انہیں 2019 میں گلگت بلتستان میں پارٹی کا صدر مقرر کیا گیا ،جعفر شاہ گلگت بلتستان میں ہونے الے انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار تھے ، انہیں وزیراعلیٰ کی نشست کیلئے پارٹی کا سب سے مضبوط امیدوار سمجھا جارہاتھا ۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری