زلفی بخاری منگل کی صبح پاکستان واپس پہنچ جائیں گے


زلفی بخاری منگل کی صبح پاکستان واپس پہنچ جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری منگل کی صبح پاکستان واپس پہنچ جائیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، لندن میں مقیم پاکستانی صحافی فرید قریشی کے مطابق ’ زلفی بخاری کی واپسی کے حوالے سے پروپیگنڈہ اور افواہیں دم توڑ گئیں، زلفی بخاری ساڑھے نو بجے ہیتھرو ائرپورٹ سے پاکستان روانہ ہو رہے ہیں، صبح 9:20 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔‘

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے زلفی بخاری برطانیہ گئے تھے جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جارہا تھا کہ وہ پاکستان سے فرار ہوگئے ہیں تاہم بعد میں یہ حقیقت واضح ہوگئی تھی کہ وہ بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے لندن گئے تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری