اپوزیشن کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت/ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار


اپوزیشن کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت/ کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار

18 اکتوبر کو اپوزیشن جماعتیں کراچی کے باغ جناح میں جلسہ کریں گی/ ریاست پاکستان کےخلاف کسی قسم کی تقریرپرمکمل پابندی ہوگی

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کوجلسے کی اجازت دے دی گئی، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے ڈپٹی کمشنرکی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ جاری کردیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت 18 نکاتی پابندیوں کےتحت دی گئی ہے، پابندیوں کی خلاف ورزی پرایکشن کیا جائے گا.

اجازت نامے کے مطابق ریاست پاکستان کےخلاف کسی قسم کی تقریرپرمکمل پابندی ہوگی، اسلحے کی نمائش، جلسے کے اطراف مین روڈ کوبند یا ٹریفک جام کرنے کی ممانعت ہوگی۔

 

جلسے میں کسی بھی جانی یامالی املاک کےنقصان ہونے پرذمےدار جلسے کی انتظامیہ ہوگی، جلسے کے منتظمین کو لاؤڈ اسپیکر ایکٹ پرمکمل عمل درآمد کرنا ہوگا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اجازت نامے کے نکات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا، پروگرام کو دی گئی اجازت کے مطابق جلسہ مقررہ وقت کے اندرختم کرنا لازمی ہوگا۔

جلسے میں گاڑیوں کی پارکنگ ایک ہزار میٹر کی دوری پر کی جائے گی، جلسہ گاہ میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانا لازمی ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری