بھارت: آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی


بھارت: آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی

بھارتی ریاست بہار میں کھیتوں ، پہاڑوں اور میدانی علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے 8 سے زائد واقعات میں مجموعی طور پر 29 افراد لقمہ اجل بن گئے۔ چار دنوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  گزشتہ 24 گھنٹوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سے ضلع جموئی میں 8، اورنگ آباد میں 7، بانکا میں 5، بغلپور، نالنڈا اور ساسارام میں 2،2 اور منگر، اروال اور کاٹیہار میں ایک ایک افراد اپنی جان سے گئے۔ ریاست بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ریاست بہار کی حکومت کی جانب سے آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو 4 لاکھ فی کس امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے آسمانی بجلی سے محفوظ رہنے کے لیے معلومات پر مبنی پمفلٹ بھی تقسیم کیے ہیں۔
واضح رہے کہ بہار میں مون سون بارشوں کے سلسلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس کے دوران صرف ایک ہفتے کے دوران 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں، زیادہ تر ہلاکتیں آسمانی بجلی گرنے کے باعث ہوئی ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری