صدرمملکت لاپتا افراد کے معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، مولانا عون نقوی


صدرمملکت لاپتا افراد کے معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، مولانا عون نقوی

ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے صدر مملکت سے اپیل کی کہ وہ مسنگ پرسن کے معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ مولانا محمد عون نقوی نے صدر مملکت سے اپیل کی کہ وہ مسنگ پرسن کے معاملات کا سنجیدگی سے نوٹس لیں کیونکہ مسنگ پرسن کے اہل خانہ سخت کرب و پریشانی میں مبتلا ہیں اور یہ نہیں پتہ کہ ان کے بچے زندہ بھی ہیں یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان پر کسی قسم کے مقدمات ہیں توانہیں عدالتوں میں پیش کیاجائےتاکہ عدل و انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں،اس سلسلے میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ متاثرین کے ساتھ انصاف ہو، ہم پر امن شہری ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں،لہٰذا حکومت کو بھی عدل و انصاف سے کام لینا ہوگا بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ جاری رہیگا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری