نیب کی جانب سے ن لیگ کی مزید گرفتاریوں کا فیصلہ


نیب کی جانب سے ن لیگ کی مزید گرفتاریوں کا فیصلہ

نیب حکام نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر بوسال اور ان کے بھائی امداد بوسال کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے حال ہی میں مسلم لیگ ن کے اہم میناروں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔
اسی زمرے میں خاقان عباسی کو گرفتار کیا جا چکا ہے، شہبازشریف خاندان کے مختلف بنکوں میں لگ بھگ ڈیڑھ سو اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں اور ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ناصر بوسال اور ان کے بھائی امداد بوسال کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان دونوں کے خلاف مبینہ کرپشن اور بدیانتی امور پر تحقیقات پہلے سے جاری تھیں۔
واضح رہے کہ امداد بوسال سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے پرسنل سیکرٹری تھے۔
نیب ذرائع نے بتایا ہے کہ ناصر بوسال ممبر قومی اسمبلی نے سڑکوں کی تعمیر اور منڈی بہاوالدین میں سیوریج کے منصوبہ میں قومی فنڈز میں ہیرپھیر کی ہے جبکہ امداد بوسال نے وزیراعلیٰ شہباز سے بھاری فنڈز ریلیز کرائے تھے جو غبن اور بدیانتی کی نظر ہو گئے۔
نیب حکام نے دونوں بھائیوں کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری اپنے ایگزیکٹو بورڈ میں دی تھی جس کے بعد اب تک اہم انکشاف سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ناصر بوسال ایم این اے نے علاقہ میں جو سڑکیں، نالیاں، سیوریج کے منصوبے لے رکھے تھے ان میں میٹریل بھی ناقص استعمال ہوا تھا جبکہ ادائیگیاں بھی قواعد کے برعکس تھیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری