سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں میں جوابی حملے جاری


سعودی اتحادی افواج کے بیرکوں میں جوابی حملے جاری

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے جوانوں نے سعودی کرایے کے فوجیوں کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں بلیسٹک میزائل داغے ہیں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نجران میں واقع اتحادی افواج کے کیمپ کو زلزال 1 میزائل سے نشانہ بنایا گیا جو مقررہ ھدف تک پہنچنے میں کامیاب ہوا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے میزائل حملے میں متعدد کرایے کے فوجی ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔
دوسری طرف سعودی کرایے کے فوجیوں کی دوگاڑیاں بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہیں جس کے نتیجے میں کئی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ کرایے کے فوجیوں کے حملے بدستور جاری ہیں جب تک یمن پر حملوں کا خاتمہ نہیں کیا جاتا جوابی کارروائی بھی جاری رہے گی۔
انہوں نے کہا سعودی عرب یمن جنگ میں مکمل طور پر شکست کھا چکا ہے۔ یمنی قوم کے دلوں میں آل سعود کے لئے نفرت کے سوا کچھ نہیں ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی دنیا خبریں
اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری