بحیرہ عرب؛ پاک بحریہ کا طاقت کا مظاہرہ


بحیرہ عرب؛ پاک بحریہ کا طاقت کا مظاہرہ

پاک بحریہ کی جانب سے جنگی صلاحیتوں کے مظاہرے کیلئے میزائل فائرنگ کے تجربات کئے گئے اس دوران فضا، سطح سمندر اور زیر آب آبدوز سے بھی میزائل فائر کئے گئے جنہوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب اورمکران کوسٹ پرمیزائل فائرنگ کامظاہرہ کیاہے۔نیول چیف نے میزائل فائرنگ کامشاہدہ کیا۔اس موقع پربحری اورہوائی جہازسے سطح سمندرپرمارکرنیوالے اینٹی شپ میزائلزفائرکئے گئے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق فاسٹ اٹیک کرافٹ نے سطح سمندرسے زمین پرمیزائل فائرکیا جبکہ زیرسمندر آبدوز سے بھی زمین پرمیزائل فائر کیا گیا۔ترجمان کے مطابق مکران کوسٹ سے ایئرڈیفنس میزائلز بھی کامیابی سے فائرکئے گئے۔ میزائلوں نے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا،ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کامیاب تجربات آپریشنل صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

امیر البحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری