یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا لڑاکا طیارہ تباہ کردیا


یمنی سرکاری فوج نے سعودی اتحادی افواج کا لڑاکا طیارہ تباہ کردیا

یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکارفورسزنے امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج کا ایک لڑاکا طیارہ تباہ کردیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے آدھی رات کو شمال مغربی یمن کےصوبہ الجوف میں اتحادی فوج کے لڑاکا طیارے تورناڈو کو مار گرایا ہے۔

العالم نے خبر دی ہے کہ  یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے پیشرفتہ اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے سرنگوں کیا ہے۔

واضح رہے کہ تباہ ہونے والے لڑاکا طیارے تورناڈو کو برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے مشترکہ طور پر بنایا ہے۔

یحیی السریع نے کہا کہ یہ لڑاکا طیارہ فوجی کارروائی کرنا چاہتا تھا جسے تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی فضا دشمن کی کارروائی کیلئے آزاد نہیں ہے اور دشمن کو فضائی کارروائی کرنے سے پہلے کافی سوچنا ہو گا۔

سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

 

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری