شامی فوج نے تکفیری دہشت گردوں کے 2 ڈرون طیارے تباہ کردیے
شامی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے دو ڈرون طیارے فضا میں ہی تباہ کردیے گئے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی ایئر ڈیفنس نے صوبے لاذقیہ میں دہشتگردوں کے 2 ڈرون تباہ کر دیے۔
سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ ادلب صوبے سے اڑان بھرنے والے دہشتگردوں کے 2 ڈرونز کو لاذقیہ صوبے کے الجبلہ علاقے میں سرنگوں کردیا گیا۔
خیال رہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب کے مضافات میں متعدد علاقوں کو تکفیری دہشت گردوں سے مکمل طور پرآزاد کرالیا ہے۔
شامی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ادلب کی فضائی حدود میں ہر قسم کے ڈرون، جنگی طیارے اور جاسوس طیاروں کی پرواز ممنوع ہے اور جوکوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے اسے دشمن کا طیارہ سمجھ کر سرنگوں کردیا جائے گا۔