شامی ائیرڈیفنس نے صہیونی فوج کے متعدد میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے


شامی ائیرڈیفنس نے صہیونی فوج کے متعدد میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے

ذرائع کا کہناہے کہ شامی ائیر ڈیفنس نے غاصب اسرائیلی فوج کے متعدد میزائلوں میں فضا میں ہی نکارہ بنادیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج نے صوبہ قنطیرہ پر حملہ کرنے کی کوشش کرنے والے اسرائیلی لڑاکا طیاروں کوبھی راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کیا۔

 سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ شامی ائیر ڈیفنس نے غاصب صیہونی جنگی طیاروں کی جانب سے قنیطرہ پر فائر کئے جانے والے میزائلوں کا تعاقتب کر کے انھیں منہدم کر دیا۔

یہ میزائل مقبوضہ جولان سے داغے گئے تھے۔ اسرائیل کے اس میزائلی حملے کی مزید تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ شام میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی سے جاری ہے اور شامی فوج نے اسرائیل اور امریکا کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں سے متعدد علاقے آزاد کرالئے ہیںِ۔

اسرائیل، امریکا اور ترکی شام میں موجود تکفیریوں کی حمایت کرکے شامی حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری