ایران میں مزید  1 ہزار 46 افراد کرونا وائرس کا شکار؛ تازہ ترین اعداد و شمار جاری


ایران میں مزید  1 ہزار 46 افراد کرونا وائرس کا شکار؛ تازہ ترین اعداد و شمار جاری

تہران میں نائب وزیرصحت علی رضا رئیسی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں اب تک 18 ہزار 407 افراد کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں جن میں 1 ہزار 284 جاں بحق ہو چکے ہیں-

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر اب تک 5 ہزار979 مریض صحتیاب ہو کر اسپتالوں سے اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 149 افراد جاں بحق ہو گئے اور مجموعی تعداد 1 ہزار 284 ہو چکی ہے-

انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں کرونا وائرس کے خلاف مہم جاری ہے اور عوام سے اپیل کی کہ حکومتی اہلکاروں سے تعاون کریں اور گھروں میں رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ ان افراد کا بھی تیزی کے ساتھ پتہ لگانے کا عمل جاری ہے جو کورونا میں مبتلا مریضوں سے رابطے میں رہ چکے ہیں۔

انہوں نے ملک بھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی تفصیل کچھ یوں بیان کیں:

تہران میں 137، قم 31 ، گیلان 73 ، اصفهان 108 ، البرز61 ، مازندران58، مرکزی 47، قزوین 47، سمنان 16، خوزستان 22، گلستان 9، فارس 21، لرستان 37، آذربایجان شرقی 58، یزد 69، زنجان 26، کردستان 11، اردبیل 16، کرمانشاه 6 ، کرمان 14 ، همدان 20 ، سیستان و بلوچستان18، هرمزگان5 ، خراسان جنوبی5 ، خراسان شمالی 21  ، خراسان رضوی 50، ایلام 8 ، آذربایجان غربی 26، چهارمحال و بختیاری 3 ، کهگیلویه و بویراحمد 15  اور بوشهر 8 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔


 
اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری