یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے جاری


یمن؛ سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں کے وحشیانہ حملے جاری

امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی فواج کے جنگی جہازمسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتےہوئے نہتے یمنیوں پر بم برسا رہے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، یمنی سرکاری فوج کے ترجمان کا کہناہے کہ سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف علاقوں پر 110 بار فضائی اور 11 مرتبہ زمینی حملے کئے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع کا کہنا ہے سعودی اتحاد نے جنگ بندی کے دعووں کے بر خلاف گزشتہ  ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں مآرب، الجوف، البیضاء اور الضالع پر 11 مرتبہ زمینی حملے کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران یمن کے مختلف صوبوں مآرب، الجوف، صعدہ، الضالع، البیضاء اور دارالحکومت صنعاء پر 110 حملے کئے۔

یمن کے خلاف جنگ اور جارحیت کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب سعودی جنگی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے نو اپریل کو جنگ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ دو ہفتے کی اس جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان پایا جاتا ہے، تاہم سعودی جنگی اتحاد نے اپنی ہی اعلان کردہ جنگ بندی کی ایک دن بھی پابندی نہیں کی اور اس  اعلان کے محض چند گھنٹے بعد ہی یمن کے رہائشی علاقوں اور شہری اہداف کو زمینی اور فضائی حملوں کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری