افغان خارجہ امور کے سربراہ کا ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال


افغان خارجہ امور کے سربراہ کا ایرانی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

افغانستان کے خارجہ امور کے سربراہ محمد حنیف اتمر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ اور افغانستان کی وزارت خارجہ کے سربراہ نے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی تعاون کے فروغ پر زور دینے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور افغان وزارت خارجہ کے سرپرست محمد حنیف اتمر نے ٹیلی فونک رابطے میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال اور افغانستان میں امن بحالی کے لئے علاقائی جدت عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
 انہوں نے دریائے ہریرود میں متعدد افغان باشندوں کے ڈوبنے کے حادثے پر بات چیت کی اور واقعے کی مشترکہ تحقیقات اور تحقیقاتی ٹیموں کے تعین پر تبادلہ خیال کیا.
یاد رہے کہ حال ہی میں سوشل میڈیا پر نامعلوم افراد کے ذریعے بنائی گئی ایک کلپ وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایران کی سرحدی فوسز کے اہلکار افغان باشندوں کو ڈبونے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ایران کی پولیس نے تحقیقات کے بعد اس قسم کی رپورٹوں اور سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کلپ کو مسترد کر دیا۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں اور ایرانی سرحدی اہلکار، سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے قانونی آمد و رفت کیلئے داخلی اور خارجی راستوں میں افغان بھائیوں کو سہولیات فراہم کرتے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری