ترکی کی آذربائیجان کی حمایت و تعاون پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے، ترک وزیرخارجہ
ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نہ صرف دو مملکت واحد ملت ہیں بلکہ وقت آنے پر واحد مملکت بھی ہو جاتے ہیں
تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ترک وزیرخارجہ نے آذربایجان کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نہ صرف دو مملکت واحد ملت ہیں بلکہ وقت آنے پر واحد مملکت بھی ہو جاتے ہیں۔
وزیرخارجہ مولود چاوش نے اپنے آذری ہم منصب جیہان بائرامووف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور کہا ہم اذری بھائیوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب مولود چاوش اوغلو نے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ترکی کی آذربائیجان کی حمایت و تعاون پر کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے۔
چاوش اوغلو نے لکھا ہے کہ’’ہم اور آذری عوام یک ملت ہیں۔ ہم چاہے دو مختلف ممالک ہیں تو بھی ہم وقت آنے پر واحد مملکت کےطور پر مؤقف اختیار کر لیتے ہیں؛ لہذا اس ملک سے ہمارے گہرے تعاون پر کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے اس سے زیادہ فطری کوئی دوسری چیز نہیں ہو سکتی۔