آرکائیو

سال 2016 میں ہونے والے امریکی انتخابات گزشتہ ادوار کی نسبت قدرے مختلف تھے۔ ایک ایسا شخص مقابلے کیلئے سامنے آیا تھا جو اخلاقیات کے دائرے سے مکمل طور پر خارج تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ، جس کو حتیٰ خود ریپبلکن پارٹی کی بھی مکمل حمایت حاصل نہ تھی، نے اپنی فاشسٹ تبلیغات اور پالیسیوں کے سبب بعض امریکیوں کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ ایسے شخص کا فاشسٹ نعروں کیساتھ اقتدار میں آنا اور وہ بھی سال 2016 میں، دنیا کو ایک ایسے شخص کی یاد دلاتا ہے جس نے ایک ترقی یافتہ ملک کی بھاگ ڈور سنبھالنے کے بعد ایک ایسی جنگ کا آغاز کیا جس میں 60 ملین سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے۔