تسنیم نیوز ایجنسی؛ علم و آگاہی کا پھوٹتا ہوا سرچشمہ
تسنیم نیوز ایجنسی کا شمار ایران کی ان معروف ترین سائٹوں میں ہوتا ہے جن کے مقاصد میں عالمی سطح پر اسلام مخالف استکباری پروپیگنڈے کا مقابلہ کرنا شامل ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے منشور میں اسلامی بیداری کو ترجیح حاصل ہے جو کہ موجودہ دور میں استکبار کے ساتھ سرد جنگ کیلئے ناگزیر ہے۔
تسنیم نیوز اتحاد بین المسلمین کا سبب بننے والی تمام سیاسی، ثقافتی، سماجی، اقتصادی، سائنسی، علمی اور دینی خبروں کو اہمیت دیتا ہے اور ان تمام قومی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ سے بیزاری کا اظہار کرتا ہے جو مسلمانوں کے مابین کسی بھی قسم کے تفرقے کا باعث بنتے ہیں۔
تسنیم نیوز ایجنسی کا شعبہ اردو، بالعموم جنوبی ایشیا و عالم اسلام جبکہ بالخصوص پاکستان کیلئے مختص ہے جس کی پالیسی، پاکستان کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی، حکومتوں کے ساتھ تعامل اور پاکستان و ایران کے ''شیعہ، سنی'' عوام کے حقوق کے لئے کوشاں رہنا ہے۔ البتہ یہ ادارہ بغیر کسی فرقہ واریت کے اہل سنت برادری سے شیعوں کے مسلمہ حقوق کی پاسداری کرنے کی بھی توقع رکھتا ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کےلئے کوشاں رہنے کےعلاوہ دونوں ملکوں کے مادی اور معنوی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
قارئین و صارفین کو اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں اور اتحاد بین المسلمین کے سلسلے میں ترجیحات واضح کرنا ہمارے دیگر اہداف میں سے ایک ہے۔
ایران اور پاکستان کے درمیان تاریخی اور ثقافتی رشتوں کو نقصان پہنچانے والے تمام عوامل کی نشاندہی اور دونوں ممالک کے عوام کے دشمنوں کی استعماری سازشوں کے خلاف تجزیے، رپوٹس اور انٹرویوز لینا، تسنیم نیوز ایجنسی کا ایک اور اہم ہدف ہے۔
پاکستانی میڈیا سے اچھے تعلقات قائم کر کے معلومات اور تجربات کا تبادلہ بھی تسنیم کی اہم پالسیوں میں سے ہے۔
یہ ادارہ سیاسی جماعتوں کی جماعتی تشہیر و تبلیغ میں معاونت نہیں کرے گا، اس لئے کہ تسنیم کے صارفین یہ ہرگز محسوس نہ کریں کہ یہ ادارہ کسی خاص تنظیم یا جماعت کی ترجمانی کررہا ہے بلکہ یہ تو پاکستانیوں کی دل کی آواز ہے جو ان کے حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔
تسنیم نہ صرف عالمی سطح پرمسلمانوں کی ترقی کا خواہاں ہے بلکہ اس کا عزم استعمار اور استکبار یعنی امریکہ، اسرائیل اور تکفیریوں کی اسلام دشمن پالیسیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
کشمیر کے مسئلے میں یہ ادارہ، وہاں کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت اور دفاع کرتا ہے اور اس کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔ جہاں جہاں پاکستان اور ایران کی پالیسی کشمیری عوام کے حقوق کی حمایت کرے گی وہاں وہاں تسنیم بھی ان کے ساتھ بھارتی ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کرے گا۔
پاکستان میں مقیم ایرانیوں اور ایران میں مقیم پاکستانیوں کے ساتھ ساتھ زائرین امام رضا علیہ السلام کی مشکلات کی نشاندہی اور مسائل کا حل تسنیم نیوز کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
دہشت گردی، بدعنوانی اور متعلقہ مسائل کے خلاف حکومتی اور فوجی کارروائیوں کی کوریج بھی تسنیم کیلئے اہمیت کی حامل ہے۔
مشہد مقدس میں تسنیم نیوز کے اردو شعبے کے قیام کا مقصد پاکستان، ایران اور افغانستان کے مشترکہ مسائل کی طرف پاکستانی صارفین و قارئین کی توجہ مبذول کرانا ہے۔