بت شکن امام خمینی (رہ)
امام خمینی کی ابراہیم (رہ) جیسی آمد/ وہ آگ جو فروری 1979 میں زمانے کے نمرودوں نے ایرانی عوام کی اسلامی تحریک، ابراہیم زمان اور خمینی کبیر کیخلاف بھڑکائی تھی، وقت کیساتھ ساتھ اس کے شعلے اس آگ سے زیادہ تیز اور وسیع تر ہوتے جارہے تھے جو حضرت ابراہیم (رہ) کیلئے تیار کی گئی تھی۔ جب امام خمینی نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا اگرچہ رضا شاہ پھلوی ایران سے نکل چکا تھا لیکن ملک کی باگ ڈور ابھی تک غیروں کے ہاتھ میں تھی۔