آرکائیو

اسرائیل دہشتگردی کی ماں ہے اور ہم نے تاریخ میں اسرائیل جیسی پلید دہشتگرد ریاست نہیں دیکھی ہے۔ فلسطین پر برطانوی سامراج کے بعد سے فلسطین میں صہیونی دہشتگردی نے جنم لیا ہے، "ہاگانا" یہودی ایجنسی کا مسلح بازو ہے جس کا قیام 1920 کو عمل میں آیا اور جس نے فلسطینیوں کے خلاف خونین کارروائیاں کیں۔ اس کے علاوہ دیگر دہشتگرد تنظیمیں بھی تشکیل پائیں جنہوں نے تاریخ میں مختلف قسم کی دہشتگرد کارروائیاں کی ہیں۔