تہران کے جنوب میں واقع خواتین کیلئے "قرچک" نامی جیل میں تقریبا 1 ہزار قیدی خواتین ہیں، ان خواتین کو ان کے جرائم اور عمر کے لحاظ سے 10 مختلف بیرکوں میں رکھا گیا ہے جہاں وہ کام کاج بھی کرتی ہیں اور معمول کی زندگی گزارتی ہیں جبکہ ان بیرکوں میں سے ایک بیرک کو ان خواتین کیلئے مختص کیا گیا ہے جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں یا حاملہ ہیں، اس بیرک کو "بہشت" کا نام دیا گیا ہے۔