پومپیو، چھوٹے منہ سے بڑی باتیں!
امریکی ویزر خارجہ نے تہران کیساتھ ایک نئے معاہدے کیلئے 12 شرائط کا اعلان کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ایران کیخلاف ایسے متعدد الزامات عائد کئے کہ جسے عالمی برادری کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا؛ پومپیو کے بیان پر صدر روحانی کا ردعمل: تم کون ہوتے ہو ایران کے بارے میں فیصلہ کرنے والے؟، کہا کہ وہ شخص جو کل تک جاسوسی کے مرکز میں بیٹھا تھا، اب امریکی وزیر خارجہ کے طور پر سامنے آیا ہے، اور چاہتا ہے کہ فیصلہ کرے، آخر تم ہو کون جو ایران اور دنیا کے بارے میں فیصلہ کرتے ہو؟