برطانیہ نے اسرائیل کو اسلحہ بیچنے کا ریکارڈ توڑ دیا!
برطانوی اخبار گارجین نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں بالخصوص خواتین اور بچوں کے حالیہ قتل عام کے ساتھ ہی رپورٹ جاری کی ہے کہ برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو اسلحہ بیچنے کی سطح اپنے عروج کو پہنچ گئی ہے، برطانیہ کے "ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف کمپین" کے اعداد و شمار کے مطابق، اس ملک کے دفاعی حکام نے صہیونیوں کو بے پناہ اسلحہ فراہم کیا ہے جس کی مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ گزشتہ سال اسرائیل کو 221 میلین پاونڈ کا اسلحہ بیچنے کی اجازت دی گئی تھی جس کے سبب برطانیہ عالمی مارکیٹ میں ہتھیار بنانے والا آٹھواں ملک بن گیا ہے۔