آرکائیو

الحدیدہ پر شدید حملہ جو کہ یمن میں انسانی المیہ میں مزید اضافہ کرسکتا ہے، سعودی اور اماراتی حکام کے علاوہ امریکہ کی جانب سے گرین سگنل اور شراکت داری کے تحت انجام پایا ہے۔ امارات نے یمن میں اپنی فوجی طاقت کو مزید مضبوط کرنے کیلئے امریکی فوجی افسروں کا سہارا لینا شروع کردیا ہے۔ اب سعودی عرب کی متجاوز فوج نے صہیونیوں کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے کسی خاص مشن کیلئے خاص وقت کا استعمال کرنا شروع کیا ہے، اب جبکہ پوری دنیا کی نظریں روس میں ہونے والے عالمی ورلڈ کپ فٹبال پر جمی ہوئی ہیں، سعودی عرب موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنے اتحادیوں بشمول اسرائیل کو لیکر یمن میں تاریخ کی بدترین جنگی جرائم میں مصروف ہے۔