ایران کیخلاف کیمیائی حملوں کی سالگرہ کی مناسبت سے تصویری نمائش
ایرانی عوام ہر سال 28 جون کو سردشت علاقے پر عراق کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مناسبت سے قومی دن مناتے ہیں اور اس علاقے کی مظلوم عوام کی یاد کو تازہ کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں دارالحکومت تہران میں ایک تصویری نمائش کا انعقاد ہوا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔