امریکہ دنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا اصل ذمہ دار !
دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا ریکارڈ توڑنے والا امریکہ/ امریکہ کی جانب سے امت مسلمہ کیخلاف خباثت اور بے پناہ جرائم کے علاوہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی سے اس کا "عالمی استکبار کا وحشیانہ چہرہ" ثابت ہوگیا ہے اور یہی موجب بنا کہ رہبر معظم نے شمسی سال کے رواں مہینے (تیر) کے چھ سے بارہ تاریخ تک ایام کو "امریکی انسانی حقوق" کے نام سے منسوب کیا ہے تاکہ عالمی معاشرے کا فرد فرد اور دنیا کی تمام آزاد قومیں مستکبر اور سب سے بڑے شیطان امریکہ کے خبیث چہرے کو تاریخ میں ہمیشہ کیلئے یاد رکھیں۔