خدارا امریکہ کو دھمکی نہ دیں، ٹرمپ کی التجا!
ٹرمپ کا روحانی کو خطاب: امریکہ کو ہرگز دھمکی نہ دیں/ این بی سی: ایران کیخلاف ٹرمپ کے بیانات کو بہت کم ہی لوگ سنجیدہ لیتے ہیں/ اکثر ماہرین کا خیال ہے کہ ٹرمپ اسکول کے ایک بدمعاش بچے جیسے خلق و خو کا مالک ہے جو اپنی من مانی کے ذریعے صرف اپنے آپ کو خوش کرتا ہے۔ ایک امریکی نیوز چینل نے ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی بدمعاشوں جیسی عادات سے معلوم ہوتا ہے کہ شاید وہ کل ایرانی صدر کی تعریف پر اتر آئے۔