پاکستان؛ 72 ویں یوم آزادی کی تیاریوں پر تسنیم نیوز کی خصوصی ویڈیو رپورٹ
پاکستان میں 72 ویں یوم آزادی کی گہما گہمی عروج پر ہے اور بازاروں میں رونقیں بڑھ گئی ہیں۔ شہر میں مختلف مقامات پر سٹالز کی بھرمار ہے جن پر قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔ شہریوں میں خاص طور پر بچوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور وہ یومِ آزادی کے حوالے سے بھرپور تیاری کرتے نظر آرہے ہیں۔ بازار میں جشنِ آزادی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور لوگوں کا رش خریداری میں مصروف ہے۔
پاکستان؛ 72 ویں یوم آزادی کی تیاریوں پر تسنیم نیوز کی خصوصی ویڈیو رپورٹ