ایران کو ایٹمی معاہدے میں امریکیوں کی بدعہدی اور بے اعتمادی سے تجربہ حاصل کرنا چاہئے


انقلاب اسلامی ایران کے سپریم لیڈر نے صدر سمیت حکومتی نمائندوں کے ایک اجلاس میں تاکید فرمائی ہے کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں امریکیوں کی بد عہدی اور بے اعتمادی سے تجربہ حاصل کرنا چاہئے۔

تسنیم نیوز ایجنسی نے مقام معظم رہبری کے دفتر کے حوالے سے بتایا ہے کہ امام خامنہ ای نے صدر سمیت حکومتی نمائندوں سے گفتگو کے دوران ایران کے ایٹمی معاہدے میں امریکیوں کی بدعہدی اور بے اعتمادی کا تذکرہ کیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اس اجلاس میں تاکید فرمائی ہے کہ ہمیں عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے ایٹمی معاہدے میں امریکیوں کی بدعہدی اور بے اعتمادی سے تجربہ حاصل کرنا چاہئے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید فرمایا کہ اس تجربے نے ہمیں سکھایا ہے کہ کسی بھی امریکی حکومت پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے فرمایا کہ ہمیں کسی بھی صورت میں امریکی وعدوں کے مطابق نقد اقدامات نہیں کرنی چاہئے کیونکہ یہ ملک ہمیشہ سے وعدہ خلافی کرتا آرہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ میری تنقید کا ہدف اپنے حکام نہیں بلکہ امریکیوں کی بدعہدی اور خباثت ہے کیونکہ ہماری مذاکراتی ٹیم نے اس سلسلے میں دن رات ایک کرکے کوششیں کیں جو ہمارے لئے قابل تحسین ہیں۔