افغانستان میں کون سے علاقے حکومت اور کون سےطالبان کے زیر قبضہ ہیں؟ + نقشه
افغانستان کی تعمیر نو کے لئے امریکہ کےخصوصی انسپکٹر جنرل کی طرف سے ایک حالیہ رپورٹ می آیا ہے کہ افغان حکومت نےاس سال کے اوائل سے اپنے تحت کنٹرول تقریبا 5 فیصد علاقوں کوکھو دیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، علاقائی دفتر نے الجزیره کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2001ء میں امریکہ کے افغانستان پرحملے اور طالبان کے زوال کے بعد سے اس گروہ کا کنٹرول ملک کے مختلف حصوں میں سخت اتار چڑھاؤ کا شکار رہا ہے۔
افغانستان کی تعمیر نو (سیگار) کے لئے امریکا کےخصوصی انسپکٹر جنرل جان سپکو کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، افغان حکومت نےاس سال کے اوائل سے اپنے تحت کنٹرول تقریبا 5 فیصد علاقوں کوکھو دیا ہے۔
اس رپورٹ میں آیا ہے کہ افغان حکومت کے زیرکنٹرول یا زیر اثر علاقے مئی کے مہینے کےآخر تک 65۔6 فیصد تک رہ گئے ہیں۔
گزشتہ سال، ملک کی افغان حکومت کے تقریبا 70.5 فیصد علاقے کنٹرول میں تھے۔
400
شہروں میں سے اس ملک کے 19 شہر افغان طالبان کے کنٹرول میں ہیں۔
اگرچہ افغانستان میں امریکی افواج کے کمانڈر "جان نکولسن نے کہا تھا کہ طالبان دیہی علاقوں میں موجود ہیں۔
مندرجہ ذیل نقشہ حکومت اور طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں کوظاہر کرتا ہے: