صیہونیوں نے مقبوضہ قدس میں ایک اور فلسطینی کو شہید کردیا


آج پیر کی صبح صیہونی فوجیوں نے شمال مشرقی یروشلم میں واقع شعفاط نامی کیمپ کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے نے العھد ویب سایٹ کے حوالے سے بتایا ہےکہ صیہونی فوجیوں نے آج پیر کی صبح شمال مشرقی یروشلم میں واقع شعفاط نامی کیمپ کے قریب فلسطینیوں کی گاڑی کی طرف فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ دو نوجوان فوجیوں کی ایک تعداد کو اس گاڑی کے ذریعے سے روندنا چاہتے تھے۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اس فلسطینی شہید کا نام مصطفی نمر ہے جو مقبوضہ قدس میں ضاحیہ کے رہنے والے تھے۔

یہ ایسے وقت میں ہورہا ہے کہ گزشتہ سال اکتوبر کے شروع سے اب تک فلسطین کی سرزمین، قدس انتفاضہ کے آغاز اور فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا مسلسل مشاہدہ کررہی ہے۔

قدس کے انتفاضے کے آغاز سے صیہونی حکومت مختلف فیصلوں اور اقدامات کو بروئے کار لا کرکوشش کرتی رہی ہے کہ انتفاضہ قدس اور مقبوضہ علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی کارروائیوں کی لہر کو روک دے تاہم ان تمام کوششوں میں ناکام رہی ہے اور یہ انتفاضہ مسلسل جاری ہے جس نے صیہونی حکام کی آنکھوں سے سکون کی نیند چھین لی ہے۔