مسئلہ کشمیر کا واحد حل مسلح جدوجہد ہے/ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی فوج کا قبرستان بنا دیں گے


حزب المجاہدین کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت سے آزاد کرانے کا واحد راستہ مسلح جدو جہد ہے۔ بھارتی فوجی ہمارے گھروں کی حرمت کو پامال کر کے ہمیں حملے کرنے پر مجبور کرتے ہیں تاہم اس علاقے کو ان کا قبرستان بنایا جائے گا۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق، حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین کا کہنا ہے کہ پوری وادی بھارتی چھاونی بنی ہوئی ہے لیکن جیسے جیسے بھارتی ظلم بڑھتے جائیں گے،  جدو جہد آزادی بھی اتنی ہی مضبوط ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، حزب المجاہدین کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر بھارت نے کشمیر کو باقاعدہ ایک مسئلہ نہ سمجھا تو ہمیں اپنی طاقت دکھانا ہوگی اور پھر ہماری مسلح جدوجہد صرف کشمیر تک محدود نہیں رہے گی بلکہ پورا خطہ اس کی لپیٹ میں آ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ  گزشتہ 2 ماہ سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے آزادی کی تحریک انتہائی اہم دور میں داخل ہو چکی ہے۔

کشمیر کے حریت رہنما، عوام اور مجاہدین جان چکے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کا پر امن حل مذاکرات کے ذریعے ممکن نہیں۔ کشمیر کے مسئلے کا واحد حل مسلح جدوجہد ہے۔