پاک چین اقتصادی راہداری; 18 بلین امریکی ڈالر مالیت کے منصوبےتکمیل کے قریب


پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق 18 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے زیر تعمیر مختلف منصوبے تکمیل کے قریب ہیں.

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق, پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل اپنے پورے عزم کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

خبررساں ادارے ٹریبیون کے مطابق، پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے 46 بلین امریکی ڈالر میں سے 18 بلین امریکی ڈالر کی مالیت کے زیر تعمیر مختلف منصوبے تکمیل کے بالکل قریب ہیں۔

وزارت پلاننگ ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کے عہدیدار کے مطابق، سڑکیں ، بجلی اور بنیادی ڈھانچے پر مشتمل 18 بلین امریکی ڈالر مالیت کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے جو تکمیل کے بالکل قریب ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پہلے مرحلےکی تکمیل کے بعد اگلے تمام حصص کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے پہلے مرحلے پر بہت تیزی سے کام جاری ہے اور امید ہے کہ مالی سال 2017 – 2018 تک انتظامی ڈھانچے اور سڑکوں سے متعلق منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔