ادلب کی سرحدی پٹی شامی فوج کے نشانے پر
شامی فوج نے ایک منفرد کارروائی کرکے ادلب کے مضافات میں سرحدی پٹی کو ھدف کا نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے رپورٹر کے مطابق، شامی فوج نے نیشنل ڈیفنس فورسز کی مدد سے لاذقیہ کے مضافات میں واقع جلب الاکراد اور جبل الترکمان کے دونوں جانب دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں پر حملہ کرکے 20 سے زائد دیہات اور پہاڑوں پر قبضہ کیا ہے۔
لاذقیہ کے محاذ جنگ سے ایک کمانڈر کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی کارروائی نہایت تیز اور حیرت انگیز تھی جس کی وجہ سے کچھ دہشت گرد مارے گئے اور کچھ کبانی قصبے کی جانب فرار ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ شامی فوج نے ابتدائی چند گھنٹوں کے دوران نہایت اہم علاقوں جیسے نخشبا، تله، الملک، تله رشا، عین القنطره، ارض الوطی، ضهر ابوسعد، مزعله، جبل الراعی اور جبل الشیخ حسن پر قبضہ کیا ہے۔
کمانڈر نے کہا کہ شامی فوج کے لئے کنسبا کا علاقہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے جسر الشغور اور ادلب کے علاقوں کو فتح کرنے میں مدد گار ثابت ہونگے کیونکہ یہی علاقے دہشت گردوں کے آمد و رفت کے لئے نہایت موزوں تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2014ء کی شامی فوج کی پسپائی کے بعد یہ پہلی کامیاب کارروائی ہے۔
واضح رہے کہ دہشت گردوں اور شامی فوج کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں اور حالیہ دنوں میں شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے نہایت اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔