آزاد کشمیر سے را کا دہشت گرد ایجنٹ گرفتار


پولیس نے آزاد کشمیر سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق را سے بتایا گیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق، پولیس نے سرحدی علاقے سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے جس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی را سے ہے۔

ایکسپریس نیوز نے نجی ٹی وی کی خبر سے نقل کیا ہے کہ آزاد کشمیر کے سرحدی گاؤں سے را کا ایک کارندہ گرفتار کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی چوہدری منیر نے بتا یا کہ پولیس نے کنٹرول لائن کے قریب گاؤں ریڈکھٹار سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلق ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھارتی کارندوں کی موجودگی کوئی نئی خبر نہیں ہے۔

اس سے قبل کراچی اور بلوچستان میں را کے کئی کارندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

جب کہ رواں برس بلوچستان سے پکڑے گئے را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو تو پاکستان کے خلاف سازشوں کا بھی اعتراف کرچکا ہے۔