بھارت نے افغانستان کو ایک ارب ڈالر امداد کی پیشکش کردی


بھارتی وزیراعظم نے افغان صدر سے ملاقات کے دوران ایک ارب ڈالر امداد کا وعدہ دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، افغان صدر اشرف غنی نے اپنے دو روزہ بھارتی دورے کے دوران اس ملک کے حکام کے ساتھ  تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط کر دئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے افغان صدر سے ملاقات کے دوران ایک ارب ڈالر امداد دینے کی بھی پیشکش کی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، دونوں ممالک کے حکام نے قیدیوں کے تبادلے، دو طرفہ قانونی تعاون اور فضا کے پر امن استعمال سے متعلق کے علاوہ کئی معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

مودی اور اشرف غنی نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کو سیاسی اہداف حاصل کرنے کا ذریعہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ عمل خطے میں امن، استحکام اور ترقی کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔

دونوں ملکوں کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دفاعی اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

بھارت وزیر اعظم نے اس موقع پر اعلان کیا کہ نئی دہلی افغانستان میں تعلیم، صحت، زراعت، انرجی، انفراسٹرکچر، جمہوریت کو تقویت دینے کے لئے پر عزم ہے۔