امام خامنہ ای کی قیدیوں کی سزا معاف یا کم کرنے سے موافقت


امام خامنہ ای نے ایرانی عدلیہ کے سربراہ کی درخواست پر عید سعید قربان اور عید غدیر خم کی مناسبت سے متعدد مجرموں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے سے موافقت کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امام خامنہ ای نے عید سعید قربان اور عید سعید غدیر خم کی مناسبت سے 582 مجرموں کی سزاؤں کو معاف یا کم کرنے سے موافقت کی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ آملی لاریجانی نے ایک خط کے ذریعے امام خامنہ ای سے درخواست کی تھی کہ بعض عام سزایافتہ مجرموں کو عید الضحیٰ اور عید غدیر خم کی مناسبت سے معاف یا ان کی سزائیں کم کرنے کا حکم فرمائیں۔

امام خامنہ ای نے آئین کے آرٹیکل 110 کے گیارہویں مادے کے تحت 582 سزا یافتہ مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کی موافقت کی ہے۔