شامی فوجی اڈے پر مشکوک امریکی حملہ/ امریکی حملے کے 7 منٹ بعد داعش نے دھاوا بول دیا


شامی فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں کی شامی فوجی اڈے پر بمباری کے 7 منٹ بعد دہشت گرد گروہ داعش کی جانب سے ایک بڑے حملے کا آغاز ہوا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے روسیا الیوم کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی طیاروں کی شامی فوجی اڈے پر بمباری کے فورا بعد اس اڈے پر دہشت گرد داعش کے حملے کا آغاز ہوا۔

روسیا الیوم نے شامی فوجی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہشت گرد داعش کا مذکورہ اڈے پر حملہ بالکل 7 منٹ بعد شروع ہوا ہے۔

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں کی مشرقی شام میں دیر الزور کے فوجی اڈے پر گزشتہ روز شام پانچ بجے بمباری کر کے شامی فوج کے درجنوں سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ان حملوں میں 100 سے زیادہ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔