اسرائیلی جنگی طیاروں کی جولان کی پہاڑیوں میں شامی فوج کی پوزیشنوں پر بمباری


ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی جنگی جہازوں کے جولان میں شامی فوج کی پوزیشنوں پر حملے کی اطلاع دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے المیادین ٹی وی کےحوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی جنگی جہازوں نے جولان میں شامی فوج کی مختلف پوزیشنوں کو نشانہ بنایا ہے۔

کچھ دن پہلے شامی فوج نےاعلان کیا تھا کہ ملک کے فضائی دفاعی سسٹم نے جنوبی شام میں ایک اسرائیلی جنگی طیارہ اور ایک ڈرون مار گرایا ہے۔

شامی فوج کے چیف کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی جارحیت دہشتگرد گروہوں کی حمایت میں جاری ہے اور یہ ان کے حوصلے بلند کرنے کے لئے ایک ناکام کوشش ہے۔

قنیطرہ کے مضافات میں بھاری شکست کے بعد سے مسلح افراد کے حوصلے پست ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے کہ نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں دیر الزور کے فوجی اڈے پر گزشتہ روز شام پانچ بجے بمباری کر کے شامی فوج کے درجنوں سپاہیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جبکہ ان حملوں میں 100 سے زیادہ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا نے امریکی طیاروں کی شامی فوجی اڈے پر بمباری کو مشکوک قرار دیا ہے کیونکہ اس حملے کے 7 منٹ بعد مذکورہ اڈے پر دہشت گرد گرو داعش دھاوا بول دیا ہے۔