شامی فوج نے انسان دوستانہ امداد کے قافلے پر حملے کو مسترد کردیا


شامی فوج نے ایک بیان میں غیر ملکی میڈیا کی حلب میں انسان دوستانہ امداد کے قافلے پر حملے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، شامی فوج نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں مغربی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی حلب میں انسان دوستانہ امداد کے قافلے پر حملے سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس پہلے روسی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں روسی اور شامی جنگی طیاروں کی جانب سے انسان دوستانہ قافلے پر حملے کو مسترد کردیا گیا تھا۔