امدادی کاروان الفوعه، کفریا، مضایا اور الزبدانی پہنچ گیا/ تصویری رپورٹ
انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امداد کے کئی کاروان دمشق کے مضافات، مضایا، الذبدانی، الفوعہ، کفریا اور ادلب پہنچ گئے ہیں۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، خوراک اور طبی امداد پر مشتمل ایک قافلہ دمشق کے مضافات، مضایا اورالزبدانی پہنچ گیا ہے، اس قافلے کے ساتھ ساتھ ایک اور امدادی قافلہ الفوعہ، کفریا اور ادلب پہنچ چکا ہے۔
واضح رہے ان میں سے اکثر علاقے دہشت گرد گروہ جیش الفتح کے قبضے میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، امدادی قافلے کے18 ٹرک مضایا،4 ٹرک الزبدانی اور17 ٹرک کفریا اور الفوعہ میں داخل ہوچکے ہیں۔
الفوعہ اور کفریا ایک سال سے زیادہ عرصے سے دہشت گردوں کے قبضے میں ہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے باشندے خوراک اور طبی سامان کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
یاد رہےدہشت گرد، جہازوں سے چھتری کے ذریعے کفریا اور الفوعہ کے باشندوں کو ارسال کی جانے والی امداد کو بھی نشانہ بناتے رہے ہیں۔
امداد کی تصاویر ملاحظہ کیجئے: