ایران کا یورپ کو ملانے کےلئے ٹرانزٹ ریلوے لائن بچھانے کا ارادہ


بلغاریہ کے صدارتی دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حکام ایک ریلوے لائن بچھانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو جارجیا اور بلغاریا سے ہوتے ہوئے یورپ جا پہنچتی ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے کے مطابق، ایرانی حکام نے ایک ریلوئے لائن بچھانے کا اعلان کیا ہے جو جارجیا اور بلغاریا سے ہوتے ہوئے یورپ جا پہنچتی ہے۔

بلغاری صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران راہداری تعلقات بڑھانے کےلئے زمینی اور بحری راستوں کو  بہتر بنانے سے متعلق منصوبہ بندی کررہا ہے ان میں سے ایک ریلوے لائن ہے جو بلغاریہ سے ہوتے ہوئے یورپ جا پہنچتی ہے۔

صدارتی دفتر سے جاری بیان کے مطابق، اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران ایران اور بلغاریہ کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ٹرانزٹ ریلوے لائن موضوع بحث رہی ہے۔