پاک جرمن تجارتی حجم 2.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا


وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی حجم اڑھائی ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے ۔

تسنیم نیوز کے مطابق، پاکستان کا جرمنی کے ساتھ تجارتی حجم 2.5 ارب ڈالر سے بڑھ گیا ہے۔

ریڈیو پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ جرمنی کے قومی دن کے سلسلے میں گذشتہ روز اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان تجارتی حجم اڑھائی ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں۔