اردن میں اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدے کے خلاف مظاہرے/ تصویری رپورٹ


اردن حکومت کی اسرائیل کے ساتھ گیس معاہدے پر دستخط کی وجہ سے اس ملک کی عوام سڑکوں پر نکل آئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اردن کے دارالحکومت امان میں عوام نے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کرتے ہوئے حکومت کے اسرائیل سے گیس درآمد کے 15 سالہ معاہدے پر سخت تنقید اور مذمت کی ہے.

یہ احتجاجی مظاہرے اردن میں اسلامی تحریک، مقامی تنظیموں اور ٹریڈ یونینوں کی درخواست پر حزب اختلاف کی رابطہ کمیٹی کی مدد سے منعقد ہوئے۔

پیر کو اردن کی نیشنل الیکٹرک کمپنی نے اسرائیل سے 15 سال کے لئے 10 ارب ڈالر کی مالیت کے گیس کی درآمد کے ایک معاہدے پردستخط کئے تھے۔

اسرائیل کے  وزیر توانائی یوفال اشتاینٹس نے کہا ہے کہ 10 ارب ڈالرمالیت کی اردن کو گیس فروخت کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے بعد اسرائیل قدرتی گیس کی برآمد کنندگان ملکوں  میں سے ایک بن گیاہے۔