سعودی فوجی ٹھکانوں پر یمنی میزائلوں کی بارش
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی عرب کے ظالمانہ حملوں کو روکنے کے لئے متعدد فوجی ٹھکانوں پر میزائلوں کی بوچھاڑ کی ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے سعودی ظالم وجابر فوج کے خلاف کارروائی کر کے اس ملک کے متعدد فوجی ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔
یمنی فوج نے سعودی فوج کے مرکزی کیمپ الدخان، الحارہ اور جیزان کے علاقے الکرس پر مارٹر گولے داغے ہیں۔
اسی طرح عوامی رضاکار فورسز اور سرکاری فوج نے سعودی فوج کے اکھٹے ہونے کی ایک اہم جگہ الراحہ اور الخوب پر الصرخہ میزائل فائر کءے ہیں۔
یمنی سکیورٹی اہلکار اور عوامی فورسز نے کاتوشیا کے علاقے میں موجود سعودی آرمی کے مختلف اہم چوکیوں جیسے المزبرات اور الخوبہ کے علاقے کی السودانیہ چوکی کے علاوہ مرکزی ہیڈکواٹر پر بھی سخت حملے کئے ہیں جس کی وجہ سے سعودی فوج کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
دوسری طرف، یمنی علاقے میدی کے سواحل پر ہونے والے سعودی اتحادی فوج کے حملوں کو پسپا کردیا گیا ہے ۔
فریقین میں جھڑپوں کے دوراں اتحادی فوج کے متعدد اہلکار مارے گئے ہیں۔
یمنی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی جنگی طیاروں نے 61 مرتبہ یمن کے مختلف صوبوں پر بم گرائے جس کی وجہ سے 6 بے گناہ شہری شہید اور 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں اور شہر کی عمارتوں اور زرعی کھیتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
یاد رہے کہ کویت میں ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد سعودی عرب کی طرف سے فضائی کارروائیوں میں شدت آئی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ بعض علاقوں میں تو دن میں سو مرتبہ سے زیادہ فضائی حملے کرکے یمنی نہتے عوام پر وحشت طاری کی جاتی ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے حملوں میں اب تک 10 ہزار بے گناہ شہری شہید، تین میلین سے زیادہ افراد بے گھر اور دولاکھ کے قریب ملک ہی چھوڑ گئے ہیں۔