شام میں مختلف آپشنز پر غور کررہے ہیں، امریکہ
امریکی وزارت خارجہ نے شام کے بحران سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقوں پر غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے شام کے بحران پر قابو پانے کی غرض سے یکطرفہ اور کثیر الجہتی آپشنز پر غور کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شامی بحران کے حل کے لئے سفارتی، انٹیلی جنس، اقتصادی روابط سمیت مختلف طریقوں پر غور کرنا شروع کیا ہے۔
امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے تاکید کرتے ہوئے کہا: شام میں جنگ بندی کے حصول میں کی جانے والی روس - امریکہ کوششوں کی ناکامی کے بعد اب واشنگٹن خود سے مختلف طریقوں کو تلاش کر رہا ہے۔
ٹونر کا کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی سطح پر کوشش کررہےکہ کس طرح شام کے بحران پر قابو پایا جائے، ہماری کوشش ہے کہ شام میں جنگ بندی کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کیا جائے۔
یاد رہے کہ امریکہ شام کے منتخب صدر کا مخالف ہے جس کی وجہ سے شام میں موجود دہشت گردوں کی پشت پناہی کر کے بشار الاسد کو راستے سے ہٹانا چاہتا ہے جبکہ ایران اور روس اس سلسلے میں شام کی منتخب حکومت کے حامی ہیں۔