شام سے متعلق ظریف اور لاوروف کے نائبین کی ٹلیفونک بات چیت
شام اور مشرق وسطی کی صورت حال کے بارے میں ایرانی نائب وزیرخارجہ اور روسی صدر کے نمائندے نے ٹلیفونک گفتگو کی ہے۔
تسنیم خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، روسی راہنما میخائیل بوگدانف نے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری سے شامی بحران کے حل اور اس ملک کے مختلف گروہوں کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کروانے کی حمکت عملی کے بارے میں ٹلیفون پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی اور روسی نائب وزرائے خارجہ نے شام کے بحران کے حل اور مشرق وسطی کے اہم مسائل پر بات چیت کی ہے۔
شامی حکومت اور اپوزیشن گروہوں کے درمیان مذاکرات کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن ایک ہی نقطہ نظر رکھتے ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، ایران اور روس، شامی حکومت اور اپوزیشن گروہوں کے درمیان مذاکرات بغیر کسی شرط و شروط کے کروانا چاہتے ہیں، جبکہ امریکہ اور اس کے حامی ممالک کا کہنا ہے کہ مذاکرات کےلئے مسلح دہشت گردوں کی طرف سے لگائی جانے والی شرائط کو قبول کرنا ناگزیرہے۔
یاد رہے کہ مسلح دہشت گردوں کی طرف سے مذاکرات کے لئے مختلف شرائط پیش کئے جاتے رہے ہیں جس کی وجہ سے کوئی خاطرخواہ نتیجہ نہیں نکل رہا ہے۔